سندھ کے عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے عوام کو بھی بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیا جائے۔

یہ مطالبہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے ذریعے کیا گیا ہے۔

کراچی چیمبر کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ وفاق پنجاب کی طرح سندھ کے لیے بھی بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کرے۔

اعلامیے میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام بھی بجلی کے زائد بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کے عوام اور تاجروں کے لیے موجودہ نرخ پر بجلی کے بل بھرنا ناممکن ہے۔