ن لیگ کےبنائے گئے منصوبے کو پی ٹی آئی حکومت نےنظر انداز کر دیا

لاہور سمیت صوبے بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے، ن لیگ کےبنائے گئے منصوبے کو پی ٹی آئی حکومت نےنظر انداز کر دیا جس کے باعث سہولیات نہ ہونےسے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کو یکساں معیار کا حامل بنانے کےلئےمسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دور میں منصوبہ بنایا جس پر 40 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا، جس کے تحت رواں مالی سال کے بجٹ میں منصوبے کے لئے10 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔

پی ٹی آئی سرکار نے آتے ہی ن لیگ کے بنائے گئے منصوبے کو یکسر نظر انداز کر دیا اور رواں مالی سال کے 4 ماہ گزرنے کے باوجود ٹیچنگ ہسپتالوں میں یکساں معیار کی حامل طبی سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

ٹیچنگ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا معیار یکساں نہ ہونے کی وجہ سےمریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔اچھی سہولتوں کے حامل ہسپتالوں میں بھی معمول سے زیادہ رش ہو رہا ہے جس کے بائث مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔