امریکی صدر جو بائیڈن کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا بھارتی شہری نکلا

امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کیلئے بھارتی شہری نے ٹرک وائٹ ہاؤس میں لے جانے کی کوشش کی تھی، سیکیورٹی اداروں نے اسے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 19سالہ بھارتی نژاد نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہوکر صدر بائیڈن کو قتل کرکے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔

سائی وریشتھ کنڈالا نامی اس نوجوان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب اس نے ٹرک وائٹ ہاؤس کے حفاظتی بیریئر سے ٹکرایا۔

واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ وہ نازی فسطائیت سے متاثر ہے۔

ملزم کے پاس سے نازی جرمنی کا جھنڈا بھی برآمد ہوا تھا۔

بھارتی شہری نے تفتیش کے دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ اس حملے کی منصوبہ بندی گزشتہ 6 ماہ سے کر رہا تھا۔