اسلام آباد پولیس ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنے کی ملزمہ سول جج کی اہلیہ تک پہنچنے میں تاحال ناکام ہے۔
سول جج کے والد نے وفاقی پولیس سے رابطہ کر لیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ سول جج کے والد نے آج شام تک معاملات نمٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سول جج کی اہلیہ کی جانب سے ابھی تک ضمانت نہیں کرائی گئی۔
پولیس کی جانب سے سول جج کے اسلام آباد والے گھر کے باہر اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔