معروف یوٹیوبر 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف امریکی یوٹیوبر اینا بیل کا 22 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی یوٹیوبر اینا بیل کو مرگی کا عارضہ لاحق تھا۔

امریکی یوٹیوبر اینا بیل کی بہن نے انسٹاگرام کی پوسٹ میں اپنی بہن کی موت کی تصدیق کی ہے۔

اینا بیل کی بہن نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم جس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں ان کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، مجھے بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اینا بیل اب ہم میں نہیں رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینا بیل اپنے یوٹیوب چینل پر کالج کی روز مرہ کی زندگی سے متعلق ویڈیوز شئیر کیا کرتی تھی۔