سعودی ولی عہد کےممکنہ دورہ بھارت سے متعلق ابھی اعلان نہیں کیا گیا:بھارتی وزارت خارجہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ممکنہ دورہ بھارت پر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق کام جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق ابھی اعلان نہیں کیا گیا،سعودی ولی عہد کے دورہ بھارت سے متعلق کام جاری ہے، دورے کا وقت طے ہونے پر بتا دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ کرنے کی اطلاعات ہیں۔