امریکا کے صدر نےڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دیا جانا قانون کی فتح قرار دیدیا

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیا جانا قانون کی فتح قرار دیدیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جیوری کے فیصلے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

قبل ازیں سابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بائیڈن کا امریکا فاشسٹ ریاست بن چکا ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی پرچم کو الٹا لہرا دیا۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلق چھپانے کے مقدمے میں جیوری نے تمام 34 الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔