پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
وزیراعظم نے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اوپن مارکیٹ سے تقرری کے لیے سلیکشن بورڈ تشکیل دیدیا
وفاقی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سیکرٹری انفا ر میشن ٹیکنا لوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن ڈویژن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سلیکشن بورڈ کی تشکیل کی منظوری دیدی .
گریڈ 22کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ کی سر بر ا ہی میں پانچ رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا
بورڈ کے دیگر ممبرا ن میں وزیر مملکت برائے اآ ئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شزہ فاطمہ خواجہ، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کا مرا ن علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری انفا ر میشن اینڈ ٹیلی کام کیلئے اہل ا میدواروں سے در خواستیں طلب کی تھیں، ایڈیشنل سیکرٹری ون اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سربرا ہی میں شارٹ لسٹنگ کمیٹی نے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا۔
ذ رائع کے مطابق 15امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں سرونگ افسروں کے علاوہ نجی شعبہ سے آئی ٹی ماہرین نے بھی اپلا ئی کیا ہے،امیداروں کو کال لیٹرز جاری کردئیے گئے ،سلیکشن بورڈ آج پیر کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کمیٹی رو م میں امیدواروں کے انٹرویو زکرے گا۔
امیدواروں میں سر فہرست سپیشل سیکر ٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن اظفر منظور ہیں، ان کے پاس سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن کا اضافی چارج بھی ہے، اظفر منظور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں، ان کا آئی ٹی ے شعبہ کا وسیع تجربہ ہے
انہوں نے امریکن ادارےMCI سے ماسٹرز کیا ہے، وہ سپیشل ٹیکنا لوجی زون کے بھی سر براہ ہیں، سلیکشن کی صورت میں وہ سروس سے قبل از وقت ر یٹائرمنٹ لیں گے کیونکہ سیکر ٹری آئی ٹی ڈویژن کی تقرری دو سال کے کنٹریکٹ پر کی جا ئے گی۔
آ زاد کشمیر حکومت کے ایک اعلیٰ افسر بھی امیدوار ہیں، پی ٹی سی ایل کے افسر بھی دوڑ میں ہیں۔