وزیراعظم نے نام سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر تعلیم کو نامزد کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے نام سمٹ میں شرکت کیلئے وزیر تعلیم کو نامزد کردیا۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین کی وزیراعظم نے باکو میں NAM سمٹ میں شرکت کیلئے نامزد گی کردی،رانا تنویر اجلاس میں شرکت کیلئے آج باکو روانہ ہونگے،رانا تنویر اجلاس میں پاکستان کے موقف کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس باکو میں 5 اور 6 جولائی کو منعقد ہوگا،اجلاس میں نام سمٹ کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔