بجٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے:علی پرویز ملک

وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ نئے بجٹ کی تیاری نیک نیتی سے جاری ہے، بجٹ 12 جون کو پیش کریں گے، بجٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کر رہے ہیں، کس سیکٹر پر کتنا ٹیکس ہوگا ابھی تبصرہ قبل از وقت ہوگا۔

علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ تجارت، اسٹاک مارکیٹ اور زراعت سمیت ہر شعبے کو جانچ رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں بعض سٹہ باز غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی خوش آئند ہے، امید ہے مانیٹری پالیسی نرم ہوگی، بجٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔