صوبائی کابینہ نے بلوچستان چائلڈ ریسٹرینٹ بل 2023 کی منظوری دے دی

صوبائی کابینہ نے بلوچستان چائلڈ ریسٹرینٹ بل 2023 کی منظوری دے دی۔ بل کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادیوں کی ممانعت ہوگی۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ سیکٹر کے 5 سالہ پلان اور وائس چانسلرز کی تعیناتی سے متعلق سرچ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے جیڈا کے 37 کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دی جبکہ آواران میں جی او آر کالونی کی تعمیر سے متعلق تخمینہ لاگت کو بڑھانے کی منظوری بھی دی گئی۔

بلوچستان کابینہ نے کڈنی سینٹر کوئٹہ کےلیے نئے ترقیاتی منصوبوں کے نظرثانی شدہ پی سی ون کو منظور کرلیا۔

بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نیا سیکشن 24 اے کو شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔