آئی ایم ایف کے وفد سے آج پی ٹی آئی سربراہ کی ملاقات ہو گی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد سے آج تحریکِ انصاف کے سربراہ کی ملاقات ہو گی۔

یہ بات پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے سربراہ اپنا مؤقف آئی ایم ایف کے وفد کے سامنے رکھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس موقع پر وہ کچھ اُن کی سنیں گے اور کچھ اپنی سنائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف سے میری ایک نہیں کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔