لبرٹی چوک میں جمع ہونے والے پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی پر اظہار تشکر کے لیے لبرٹی چوک میں جمع ہونے والے متعدد کارکنان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اظہار تشکر کے لیے کارکنوں کو لبرٹی چوک جمع ہونے کی کال دی تھی۔

تحریک انصاف کے کارکن لبرٹی چوک پہنچے تو وہاں پہلے ہی سے موجود پولیس اہلکاروں نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل ڈیفنس کے لالک جان چوک میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہونے والے کچھ کارکنوں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔