پنجاب حکومت نے نئے آئی جی کی تقرری کے لیے وفاقی حکومت کو 3 نام بھجوا دیے

پنجاب حکومت نے نئے آئی جی کی تقرری کے لیے وفاقی حکومت کو 3 نام بھجوا دیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد وفاق کو پینل کے نام بھجوا دیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے لیے فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام شامل ہیں۔

پنجاب حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ کسی ایک افسر کو پنجاب کا صوبائی پولیس افسر مقرر کیا جائے۔

خیال رہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرچکے ہیں جب کہ پنجاب کابینہ بھی سانحہ وزیر آباد میں آئی جی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔