پاکستان میں ریلوے زبوں حالی کا شکار ہے

برطانوی نیوز ایجنسی نے نوابشاہ میں ٹرین حادثے کی خبر میں جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 30سے زائد افراد مارے گئے.

برطانوی نیوز ایجنسی نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ پاکستان میں ریلوے زبوں حالی کا شکار ہے اور اس کے حادثات عام ہیں ، کئی برس سے مختلف حکومتیں چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے سلسلے میں فنڈز حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ ریلوے کو اپ گریڈ کیا جاسکے۔