نوازشریف کوپارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوپارٹی صدر کے عہدے پربحال کرنے کی درخواست بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کل درخواست پربطور اعتراض سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر رکھا ہے، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کوپارٹی عہدے سے سپریم کورٹ نے ہٹایا وہاں رجوع کیا جائے۔

ہائیکورٹ میں مقامی وکیل آفاق ایڈووکیٹ نے درخواست دائرکررکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2017 میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا، 2018 میں عدالت نےانہیں پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کوبھی نااہل قرار دیا مگر انہیں پارٹی سربراہی سے نہیں ہٹایا گیا۔