پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا

محکمہ داخلہ سندھ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا۔

علی زیدی کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ منتقل کیا جائے گا۔

علی زیدی کے گھر کے اطراف پولیس کی نفری بھی تعینات ہے۔

خیال رہے کہ علی زیدی کو 9 مئی کو کراچی کے علاقے کالا پل سے گرفتار کیا گیا تھا۔