راولپنڈی:سکول وین میں آگ لگ گئی

راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی کے قریب سکول وین میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو راولپنڈی کی فائر بریگیڈ ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر اسکول وین میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ سکول وین جل گئی ہے تاہم اس میں بیٹھے بچے محفوظ ہیں۔

ریسکیو حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ سکول وین میں آگ ڈیزل لیک ہونے کے باعث لگی تھی۔