پی سی بی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا گیا۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے اپنے انٹرویو کے بعد سلیکشن پینل کا اعلان کیا۔

پی سی بی نے چار رکنی نئی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے سربراہ ہارون رشید ہوں گے۔

کمیٹی میں مکی آرتھر ، گرانٹ بریڈ برن اور حسن چیمہ شامل ہیں، پہلی بار ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان ٹیم ، شاہین اور انڈر 19 ٹیم کی سلیکشن کرے گی۔