پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
وہ اسمارٹ فون جو 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہوا
دنیا بھر میں مہنگائی کی شرح میں کافی عرصے سے اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، مگر ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔
یہ بات 2 مختلف رپورٹس میں سامنے آئی۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے بدترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی کہ اسمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے 2023 گزشتہ سال سے بھی بدتر ثابت ہو سکتا ہے۔
اس سال مجموعی طور پر ایک ارب 17 کروڑ فونز فروخت ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2024 میں حالات بہتر ہونے کا امکان ہے مگر دنیا بھر میں فونز کی فروخت کی شرح میں بحالی کا عمل توقعات سے زیادہ سست ثابت ہو رہا ہے۔
2023 کی اولین سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں 11.9 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
رواں سال کے دوران فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی فروخت میں اب تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس کی وجہ متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایسی ڈیوائسز متعارف کرانا ہے۔
دوسری جانب canalys کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے مارچ 2023 کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں آئی فونز کا غلبہ ہے۔
درحقیقت ایک سے 4 نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ ہیں۔
اس عرصے میں آئی فون 14 پرو میکس دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ثابت ہوا۔
اس کے بعد آئی فون 14 پرو دوسرے، آئی فون 14 تیسرے جبکہ آئی فون 13 چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
گلیکسی ایس 23 الٹرا 5 ویں اور آئی فون 14 پلس چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون رہا۔