پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان ٹیسٹ سیریز جولائی سےشروع ہونے کاامکان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز 16 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے جو کہ 16 سے 20 اور 24 سے 28 جولائی کو ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ سے قبل یہ ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ 31 جولائی سے 22 اگست تک کھیلی جائے گی۔