خاتون ٹیچر سے ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزمان بھائی نکلے

راولپنڈی میں 2 روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

مذکورہ خاتون ٹیچر سے ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزمان بھائی نکلے، جن میں سے ایک پکڑ لیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ڈاکوؤں نے گزشتہ رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ڈکیت فرار ہو گیا۔

راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2 روز پہلے خاتون ٹیچر سے ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کے واقعے میں ملوث ملزم کا بھائی مفرور ہے جسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔