پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر نے کشمیری کارکنوں سے متعلق بھارت کے عدم تعاون سے مطلع کردیا
اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز میری لالر نے اقوام متحدہ سمیت تمام اداروں کو کشمیری کارکنوں سے متعلق بھارت کے عدم تعاون سے مطلع کردیا۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے جاری پیغام میں انہوں نے آگاہ کیا کہ اب وہ عوامی طور پر (پبلیکلی) اس بات کا اظہار کر رہی ہیں کہ انسانی حقوق کے کشمیری کارکنوں خرم پرویز اور عرفان معراج کی نظر بندی کے مسئلے پر انہوں نے بھارتی حکومت کے ساتھ جو خط و کتابت کی تھی اس کا بھارتی حکومت نے جواب نہیں دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ان کشمیری کارکنوں کی نظر بندی میں مسلسل توسیع بھی کی جا رہی ہے۔
Now public: communication to the gov of #India on the detention of Kashmiri human rights defenders Irfan Mehraj & Khurram Parvez. No response has been received and very worryingly the HRDs have since seen their detention extended twice.@IndiaUNGenevahttps://t.co/BlVq0rC81t
— Mary Lawlor UN Special Rapporteur HRDs (@MaryLawlorhrds) August 9, 2023
اس اطلاع کے ساتھ انہوں نے اقوام متحدہ سے متعلق جنیوا میں موجود بھارت کے آفس کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’اب عوامی: کشمیری انسانی حقوق کے محافظ عرفان مہراج اور خرم پرویز کی نظربندی پر حکومت ہند سے مواصلت۔ کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے اور انتہائی تشویشناک بات یہ ہے کہ HRDs نے اس کے بعد سے اپنی حراست میں دو بار توسیع کی ہے‘۔
اس پیغام کے ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ کے دفتر سے جاری ہونے والا جو پیغام جاری کیا گیا ہے اسے بھی لف کرتے ہوئے اس کے مندرجات بیان کیے ہیں۔