پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
امریکی فوج نے بھی کورونا ویکسین بنا لی
ورجینیا: امریکی فوج کے تحقیقی ادارے ’والٹر رِیڈ انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ‘ (WRAIR) کے سائنسدانوں نے نئی ویکسین تیار کرلی ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ کورونا وائرس کی کئی اقسام کے خلاف مؤثر ہے۔ ان میں حالیہ ’کووِڈ 19‘ وبا کے ذمہ دار کورونا وائرس کے تمام ویریئنٹس بھی شامل ہیں۔
یہ ویکسین ’’اسپائک فیریٹین نینوپارٹیکلز‘‘ (SpFN) پر مشتمل ہے جسے چوہوں، ہیمسٹرز اور بندروں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے۔
ان تجربات کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنلز ’’این پی جے ویکسینز‘‘ اور ’’سائنس ٹرانس لیشنل میڈیسن‘‘ کے حالیہ شمارہ جات میں شائع ہوچکی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ویکسین سے ان تمام جانوروں میں کورونا وائرس کے خلاف زبردست مزاحمت پیدا ہوئی جس نے انہیں کورونا وائرس کی اقسام سے محفوظ رکھا۔
امریکی فوج کی نمائندہ ویب سائٹ ’’آرمی ڈاٹ ایم آئی ایل‘‘ کے مطابق، اس کورونا ویکسین کی ابتدائی انسانی آزمائشیں (فیز 1 کلینیکل ٹرائلز) اس سال اپریل میں شروع ہوچکی ہیں اور ان کے نتائج بھی بہت جلد متوقع ہیں۔
دیگر کووِڈ 19 ویکسینز کے برعکس، امریکی فوج کی تیار کردہ ویکسین کئی طرح کے کورونا وائرسوں کے خلاف کارآمد ہے جن میں کووِڈ 19 وائرس کے علاوہ 2000 میں ’سارس‘ اور 2003 میں ’مرس‘ جیسی وباؤں کو جنم دینے والے کورونا وائرس بھی شامل ہیں۔
اس ویب سائٹ کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ ایس پی ایف این (SpFN) ویکسین، کووِڈ 19/ سارس کوو 2 وائرس کے تمام ویریئنٹس، بشمول اومیکرون کے خلاف بھی مؤثر ہے۔
اگر یہ ویکسین انسانی تجربات میں بھی یکساں طور پر کامیاب رہی تو امید ہے کہ یہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے دیگر وائرسوں کے خلاف مزید ویکسینز تیار کی جائیں گی۔