پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
آبدوز کے لاپتہ ہونے پر امریکی صدر اور کنگ چارلس کا اظہارِ افسوس
ٹائٹین آبدوز کے لاپتہ ہونے پر امریکی صدر جوبائیڈن اور برطانیہ کے کنگ چارلس نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
معروف برطانوی بزنس مین اور چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست انیل مسرت کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ آبدوز کی گمشدگی کا جان کر بڑا دکھ ہوا ہے۔
ٹائٹین اتوار کو لاپتہ ہوئی
21فٹ کی آبدوز ٹائٹین مقامی وقت کے مطابق اتوار 18 جون کی صبح 4 بجے روانہ ہوئی تھی مگر پونے 2 گھنٹے بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
ٹائٹین کی خامی یہ ہے کہ یہ خود اپنی سمت متعین کرنے سے قاصر ہے، یہ سمندر کی سطح پر موجود جہاز سے ملنے والے ٹیکسٹ میسیجز پر انحصار کرتی ہے۔
امریکی حکام نے اس میں موجود پانچوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم تصدیق کی ہے کہ ان میں سے 1 پائلٹ ہے جبکہ 4 مشن اسپیشلسٹ ہیں۔
لاپتہ آبدوز میں 2 پاکستانی بھی سوار
گزشتہ روز برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا کہ ٹائی ٹینک کے ملبے کی سیر کرانے والی لاپتہ آبدوز میں 2 پاکستانی بھی سوار تھے۔
اہل خانہ نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے بتایا ہے کہ لاپتہ آبدوز میں پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا سلیمان بھی سوار تھے، جن سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے آبدوز میں گئے تھے۔
شہزادہ داؤد برطانیہ میں مقیم اور ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں، وہ ایک نجی کمپنی میں بطور نائب چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ٹائٹین میں موجود افراد میں کمپنی اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش Stockton Rush، فرانسیسی بحریہ کے سابق اہلکار پال ہنری نارجیولیٹ PH Nargeolet اور گینیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ برطانوی ارب پتی ہیمش ہارڈنگ Hamish Harding بھی موجود ہیں۔
آبدوز ڈھونڈنے کی آخری کوشش، امریکی جہاز پہنچ گیا
بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کی لاپتہ آبدوز ٹائٹین کی تلاش چوتھے روز بھی جاری ہے۔
اس سلسلے میں آخری کوشش کے لیے امریکا سے بھاری مشینری کے ساتھ کارگو جہاز کینیڈا پہنچ گیا۔