امریکی سینیٹر نےچینی لہسن کوقومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

امریکی سینیٹر نے چین سے درآمد ہونے والی لہسن کو امریکی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ریپبلکن سینیٹر رک اسکاٹ نے امریکی وزیر تجارت کو خط لکھ کر چینی لہسن کے غیر محفوظ ہونے سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

اپنے خط میں امریکی سینیٹر رک اسکاٹ نے چینی لہسن اگانے کے طریقوں پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ چین دنیا بھر میں لہسن کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے اور امریکا اس کا سب سے بڑا خریدار ہے۔