تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا ستعمال ضروری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کے نظام کو آگے بڑھانے کے لئے اچھا قدم لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کی ٹریننگ اس معیار کی نہیں جو ہونی چاہیے تاہم وزیر تعلیم کو صوبوں سے ملکر ٹیچرز ٹریننگ کا مربوط نظام بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ وزیر تعلیم ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ اس سال پورے پاکستان میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنےجارہے ہیں اور اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تعلیم دینی ہے توایک لاکھ نہیں لاکھوں لیپ ٹاپ دینا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آگے بڑھانے میں اچھا قدم لیا گیا جس کے لئے وزیرتعلیم، سیکریٹری تعلیم اور افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔