پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
گھر سے بیوی کی گلا کٹی اور شوہر کی پھندا لگی لاشیں برآمد
کراچی: منظور کالونی میں گھر سے بیوی کی گلا کٹی جبکہ شوہر کی پھندا لگی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایچ او بلوچ کالونی ارشاد سومرو نے بتایا کہ واقعہ منظور کالونی کے علاقے سیکٹر آئی میں قائم 3 منزلہ عمارت کی پہلی منزل کے فلیٹ میں پیش آیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ سیف اللہ ولد بشیر اور اس کی اہلیہ مقتولہ 50 سالہ آمنہ کے نام سے کی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر سیف اللہ نے اپنی اہلیہ کو تیز دھار آلے کے وار سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور بعدازاں اس نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، پولیس کو جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی مل گیا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
مقتولہ 7 بچوں 5 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کی ماں تھی جس میں بڑا بیٹا اور کچھ بیٹیاں ملازمت کرتی ہیں جبکہ چھوٹے بچے مدرسے گئے ہوئے تھے اور جس وقت واقعہ پیش آیا گھر پر دونوں میں اکیلے تھے، انھوں نے بتایا کہ مقتولہ آمنہ کا بھائی ان کے گھر آیا تھا اور مرکزی دروازہ بند کھٹکھٹانے پر جب نہیں کھولا تو وہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تو کمرے کا بھی دروازہ اندر سے بند تھے اور اسے بھی توڑا گیا تو اندر مقتولہ کی گلا کٹی ہوئی لاش اور سیف اللہ کی گلے میں پھندا لگی لٹکی ہوئی لاش دکھائی دی۔
جس پر مقتولہ کے بھائی نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لٹکی ہوئی لاش کو اتارا، ارشاد سومرو نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں میں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جبکہ متوفی سیف اللہ کوئی کام نہیں کرتا تھا تاہم پہلے وہ ڈرائیونگ کرتا تھا۔