پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
خاتون کو موبائل فون چوری کرنے والے سے ہی محبت ہو گئی
عجب پریم کی غضب کہانی سامنے آئی ہے جس میں خاتون کو موبائل فون چوری کرنے والے سے ہی محبت ہو گئی۔
برازیل سے تعلق رکھنے والی ایمانوبلا نامی خاتون کی محبت کی عجیب و غریب داستان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا، خاتون نے فون چوری کرنے والے کو اپنا دل دے دیا۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس) پر وائرل ایک ویڈیو کلپ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی جس میں ایک خاتون نے اپنے محبوب سے پہلی ملاقات کی دلچسپ کہانی سنائی۔
ایمانوبلا نامی برازیلین خاتون نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں یہ قصہ سنایا۔
مذکورہ خاتون کے مطابق وہ ایک سڑک پر پیدل چل رہی تھی کہ اچانک ایک چور اس کا فون چھین کر فرار ہو گیا۔
É só no Brasil mesmo….kkkkkkkkkkk. pic.twitter.com/EmrqKfUzZM
— Milton Neves (@Miltonneves) July 21, 2023
دوسری جانب مذکورہ خاتون کے ہمراہ موجود اس کے بوائے فرینڈ نے بتایا کہ میں نے فون چھیننے کے بعد جب فون میں موجود ایمانوبلا کی تصاویر دیکھیں تو پہلی ہی نظر میں اس سے محبت ہو گئی اور فون چھیننے پر افسوس بھی ہوا۔
انٹرویو لینے والے صحافی نے ازراہِ تفنن کہا کہ پہلے آپ نے ان کا فون چرایا اور پھر دل؟، جس پر خاتون کے بوائے فرینڈ نے اقرار کرتے ہوئے کہا جی بالکل۔
خاتون کے بوائے فرینڈ نے مزید بتایا کہ کسی طرح فون سے خاتون کا نمبر نکالا اور ان سے رابطہ کیا تو ایمانوبلا نے غصہ کرنے کی بجائے کہا کہ یہ اچھا طریقہ ہے کسی کا نمبر نکالنے کا۔
محبت کی یہ عجیب و غیریب داستان جان کر بیشتر صارفین کمنٹس میں دلچسپ تبصرہ کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ایسا صرف برازیل میں ہی ہوتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد صارفین دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔