خاتون 31 سال کوما میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد بالآخر انتقال کرگئیں

اٹلی میں ایک خاتون 31 سال کوما میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد بالآخر انتقال کرگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1991 کو کرسمس کے روز اٹلی سے تعلق رکھنے والی مریم ویزنٹن نامی خاتون ایک کار حادثے میں دماغی چوٹ لگنے کی وجہ سے کوما میں چلی گئی تھیں، تاہم 31 سال کوما میں رہنے کے بعد 10 مئی کو ان کی موت ہوگئی۔

خاتون کو دو ماہ قبل پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے سان باسیانو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثے سے ایک سال قبل خاتون کی شادی ہوئی تھی، کوما میں جانے کے بعد شوہر نے 31 سال تک ان کی دیکھ بھال کی۔

31 سال زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد انتقال کرجانے پر خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ‘میں اس کے لیے خوش ہوں کہ میری بیوی بالآخر سکون میں آگئی ہے’۔