پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
غلط بٹن دبانے سے خاتون ایک کروڑ ڈالر جیت گئیں
لاس اینجلس: کبھی کبھی ناخوشگوار واقعہ بھی ایسا اتفاق بن جاتا ہے کہ زندگی بھر ایک خوشگوار یاد چھوڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ماجرا امریکا میں پیش آیا جب ایک خاتون سے ایک شخص ٹکرایا جس سے غلط بٹن دب گیا لیکن اس سے وہ دس ملین (ایک کروڑ) ڈالر کی مالکن بن گئیں۔
گزشتہ برس نومبر میں لاکویڈرا ایڈورڈز لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں پاوربال جیک پاٹ پر قسمت آزمائی کررہی تھیں کہ ایک شخص بہت بدتمیزی سے ان سے ٹکرایا۔ اس ٹھوکر سے خاتون سے مشین پر غلط بٹن دب گیا۔ لیکن اسی غلطی نے خاتون کو ارب پتی بنادیا۔
اجنبی شخص زور سے ٹکرانے کے بعد کسی پشیمانی کے بغیر وہاں سے باہر چلا گیا۔ اس شخص نے خاتون سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی معذرت کی۔ وہ مشین سے اسکریچ کارڈ خرید رہی تھی اور غلط بٹن دبنے سے اس نے 30 ڈالر کا اسکریچ کارڈ خرید لیا ۔ یہاں ان کا دل جل کر رہ گیا کیونکہ وہ اتنا مہنگا اسکریچ کارڈ لاٹری ٹکٹ خریدنا نہیں چاہتی تھیں۔
وہ ٹکرانے والے شخص کو دل ہی دل میں بھلا برا کہتی ہوئیں باہر آئیں اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسکریچ کارڈ کےنمبر معلوم کئے۔ کچھ دیر بعد انہیں معلوم ہوا کہ حادثاتی طور پر خریدا جانے والا مہنگا ترین ٹکٹ ان کے لیے لاٹری کا سب سے بڑا انعام لے آیا یعنی ایک کروڑ ڈالر! یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے برابر ہے۔
لاکویڈرا اس انعام پر بہت خوش ہیں اور وہ راستے بھر بار بار ٹکٹ کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتی رہیں یہاں تک کہ ایک مرتبہ کار حادثے سے بج گئیں۔ گھر آکر بھی وہ بار بار اس ٹکٹ کے نمبر کیلیفورنیا ایپ پر ڈالتیں، اور انعام کی رقم دیکھ کر مسرور ہوتی رہیں۔ اب پانچ ماہ بعد انہیں ٹیکس کٹنے کے بعد انعامی رقم مل چکی ہے۔ اس رقم سے وہ ایک فلاحی تنظیم بنانا چاہتی ہیں۔ لیکن اپنے لیے ایک گھر بھی خریدنا چاہتی ہیں۔