عدالت میں وکیل کو گولی مارنیوالی خاتون گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک

فیصل آباد کی کچہری (عدالت) میں خاتون نے وکیل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وکیل اور کلرک زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد پولیس کے مطابق وکیل کے گارڈ نے جوابی فائرنگ کر کے خاتون کو ہلاک کر دیا۔

فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی وکیل اور ساتھی کلرک کو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے لی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔

پولیس واقعے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس کے محرکات کا پتہ چل سکے۔