دنیا فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کارروائی روکنے کے اقدامات کرے:سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

سعودی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انسانی تباہی کو روکنے، غزہ کے باشندوں کے لیے ضروری امداد و ادویات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھنا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سعودی عرب نے غزہ کے محاصرہ کو ختم کرنے اور وہاں سے زخمی شہریوں کو نکالنے پر زور دیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق امن عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیتا ہے، اس اقدام کا مقصد فلسطین کا منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنا ہے۔

سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کرنا ہے،جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔