دنیا کے قدیم ترین اخبار نے اپنی روز نامہ اشاعت کو بندکر دیا

320سال سے شائع ہونے والے دنیا کے قدیم ترین اخبار وینر زیتونگ نے اپنی روز نامہ اشاعت کو بند کر دیا۔

آسٹریا کے وینر زیتونگ اخبار کا شمار دنیا کے قدیم ترین اخباروں میں ہوتا ہے جو 320 سالوں سے قارئین کو خبریں پہنچا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا کی حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایک نئے قانون کی وجہ سے اخبار کو ملین یوروز کا نقصان ہوا۔

وینر زیتونگ نے 65 ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا ہے جن میں 35 افراد ایڈیٹوریل اسٹاف کے بھی شامل ہیں۔