پلاٹ خریدنے کے بہانے اغواء ہوا نوجوان گھر پہنچ گیا

کراچی میں گذشتہ روز سائٹ سپر ہائی وے سے پلاٹ خریدنے کے بہانے بلا کر اغواء کیا جانے والا نوجوان مجتبیٰ گھر پہنچ گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ نے نوجوان کے واپس گھر پہنچنے کی اطلاع دی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نارتھ ناظم آباد کے رہائشی نوجوان کو گاڑی سمیت اغواء کیا گیا تھا، اغواء کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

نوجوان کے اغواء کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مغوی نوجوان کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اغواء کرنے والے ملزمان جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔