پاک بھارت میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں، انہیں بنگلادیش کے خلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

اس میچ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم منیجمنٹ آج ٹریننگ سیشن کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی۔

پاکستان ٹیم کا بھارت کے خلاف میچ سے قبل آج واحد ٹریننگ سیشن ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سُپر فور مرحلے کا میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے۔