امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں:جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اچھے دن آ رہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی۔

جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن انہوں نے کیا کچھ نہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا۔

جو بائیڈن نے کہا کہ روس کو لگتا تھا 3 دن میں قبضہ کر لے گا آج 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے، ہم غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔