دنیا میں مسلمانوں کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا ہے:طلحہ محمود

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا ہے۔

گندھارا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔

طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے راہبوں کے لیے بہت نرم پالیسی مرتب کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہب اگر دورہ پاکستان کرنا چاہیں تو انہیں مکمل سیکیورٹی اور سہولت فراہم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جس مذہب کے لوگ پاکستان آنا چاہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔