پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
کپڑوں کی فیکٹری تھی، میں مریم نواز اور کلثوم آپا کیلئے کپڑے بناتی تھی: صبا فیصل کا انکشاف
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل اُن کی کپڑوں کی فیکٹری تھی۔
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں آنے سے قبل اُن کی کپڑوں کی فیکٹری تھی۔
اداکارہ صبا فیصل نے اپنی پرکشش شخصیت اور اداکارانہ صلاحیتوں کے سبب ڈرامہ انڈسٹری میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل سرکاری ٹی وی کی نیوز کاسٹر رہ چکی ہیں۔
صبا فیصل کی باتیں اور انٹرویوز سننا بہت پسند کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ آئے دن کسی نہ کسی چینل کو انٹرویو دیتی اور نت نئے انکشافات کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں آنے اور کراچی میں منتقل ہونے سے قبل اُن کی کپڑوں کی فیکٹری تھی۔
اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ اُس وقت مسلم لیگ نہ لیگ کی اہم خواتین رہنماؤں، مریم نواز اور کلثوم نواز کے لیے کپڑے تیار کیا کرتی تھیں۔
اس انکشاف پر شو کی میزبان ندا خان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔
دوسری جانب شو کے میزبان اعجاز اسلم نے سوال کیا کہ ’کیا پھر آپ نے اپنا یہ کاروبار چھوڑا دیا؟‘
اس سوال پر صبا فیصل نے بتایا کہ انہوں نے چھ ماہ تک اپنے چلتے کاروبار کو بند کرنے سے متعلق سوچا اور بہت بار استخارہ بھی کیا، اُنہیں ڈر تھا کہ کہیں چلتے ہوئے بزنس کو بند کر دینے کے فیصلے پر اُنہیں پچھتانہ نہ پڑے۔
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اُنہیں پھر یہی سمجھ آیا کہ اُنہیں اپنا کاروبار بند کر دینا چاہیے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چلتا ہوا بزنس بند کیا مگر اُنہیں اب کوئی پچھتاوا نہیں ہے، ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کے بعد اُنہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر دیکھا تک نہیں ہے۔