رواں ماہ میں دو سپر مون ہوں گے

رواں ماہ میں دو سپر مون ہوں گے، پہلا نظارہ آج اور دوسرا 30 اگست کو ہوگا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ آج چاند زمین کے انتہائی قریب اور معمول سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد روشن نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ میں دوبار فل مون کو بلو مون کا نام دیا جاتا ہے۔