وہ عدلیہ میں ایسےججز کی عزت نہیں کرسکتے جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں:خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ عدلیہ میں ایسےججز کی عزت نہیں کرسکتے جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ میں انتہائی قابل احترام شخصیات بھی موجود ہیں لیکن جب ذاتی مفادات آگے آجائیں اور کرسی کا وقار پیچھے چلا جائے تو ہم پر بھی رولز کے مطابق گیم کی پابندی بے معنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ میں ایسےججز کی عزت نہیں کر سکتے جو قانون کی تشریح اپنی مرضی سے کریں۔