جیل میں حالات اچھے گزرے، مہندی لگائی:صندل خٹک

ٹک ٹاکر صندل خٹک نے گرفتاری کے دوران جیل میں گزرنے والے اپنے وقت سے متعلق کہا ہے کہ جیل میں حالات اچھے گزرے، مہندی لگائی۔

ٹک ٹاکر صندل خٹک نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حریم شاہ نے مجھ پر ویڈیو لیک کا جھوٹا الزام لگایا ہے، حریم شاہ بول رہی کہ میں نے معافی مانگی ہے، ایسا کچھ نہیں۔

صندل خٹک نے کہا ہے کہ تفتیش میں کچھ نہیں ملا اس لیے ضمانت پر رہا کیا گیا، میری حریم شاہ سے دوستی بہت پہلے ختم ہو چکی تھی۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے میرا موبائل اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 12 جون کو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔