وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھارت کو سی پیک (پاک چین اقتصادی راہداری سے استفادے کی پیشکش کے حوالے سے پاکستان اور چین نے سی پیک پرو جیکٹس میں تیسرے فریق کی شراکت کے طریقہ کار کا مسودہ تیار کرلیا ہے ۔
اس بات کی بھی تو قع ہے کہ سی پیک کے تحت منصوبوں میںخلیجی ممالک کی جانب سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری آئے گی ۔ جن میں خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈز ) نمایاں طور پر شامل ہیں ۔ لیکن یہ قابل رحم صورتحال ہے کہ رثائی خصوصی اقتصادی زون ہر صرف 35فیصد کام ہی مکمل ہو چکا ہے ۔
اس کے علاوہ با قی تمام خصوصی اقتصادی زونز مکمل کے مراحل ہی سے گزر رہے ہیں ۔ تاہم خلیجی اور وسطہ ایشیائی ممالک کی سی پیک منصوبوں میں دلچسپی ،امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کے خدشات دور ہونے کے بعد پاکستان اور چین بین الاقوامی تعاون حاصل کرنے کے لئے وسیع تر فریم ورک پر کام کررہے ہیں ۔
طریقہ کار کا مسودہ جوائٹ ورکنگ گروپ میں پیش کرنے کے لئے وضع کرلیا گیا ہے ۔ اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈزسے رائے مانگی گئی ہے ۔