یہ ملک پاکستان ہمارا ہے، مل جل کر بیٹھ کرپاکستان کے بارے میں سوچیں:سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے قوم کے نام ملکی صورتحال پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اپنے جذبات سب سے شئیر کرنا چاہتا ہوں، یہ ملک پاکستان ہمارا ہے، سب کو چاہیے کہ مل جل کر بیٹھ کر ایک پیج پر آکر پاکستان کے بارے میں سوچیں۔

سابق لیگ اسپنر نے کہا کہ یہ ادارے بھی ہمارے ہیں، یہ ہماری فوج عزیز فوج ہے، ان کی بہت قربانیاں ہیں، سب اداروں کی عزت کریں، سیاست دانوں کو چاہیے اکٹھے بیٹھ کر پاکستان کا سوچیں، نفرتیں بھول جائیں۔

مشتاق احمد نے کہا کہ اپنی اپنی سیاسی پارٹیوں کو سپورٹ کریں لیکن نفرتوں کے بیج نہ بوئیں، اس وقت ہمیں قوم بن کر پاکستان کیلئے سوچنا ہے، اللہ کو راضی کرنا ہے، جو بھی میرا پیغام سن رہا ہے ان سے گزارش ہے کہ پاکستان کیلئے سوچیں اور مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔