رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی

کراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق آج دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔

3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جاں بحق ہوا تھا جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن میں مظفر نامی شخص 15جنوری کو جاں بحق ہوا جبکہ 22 جنوری کو سکھن میں چھریوں کے وار سے قائم الدین نامی شخص جاں بحق ہوا۔