اس سال گندم کی بوائی کا ہدف 1 کروڑ 60 لاکھ ایکڑ مقرر

پنجاب میں اس سال گندم کی بوائی کا ہدف 1 کروڑ 60 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمۂ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ گندم کی 2 کروڑ 56 لاکھ میٹرک ٹن پیداوار کا حصول ممکن ہو گا۔

محکمۂ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکار گندم کی کاشت رواں ماہ ہر صورت مکمل کر لیں۔