انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہ کرپانے والے ظلم و بربریت پر اتر آئے ہیں:فرخ حبیب

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہ کرپانے والے ظلم و بربریت پر اتر آئے ہیں۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈر ہیں، ایک کا زیرِ تعمیر گھر گرایا جا رہا ہے اور دوسرے کا کاروبار تباہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ٹکٹ ہولڈروں کو کہا جارہا ہے پارٹی چھوڑ دو، انتقامی کارروائی بند کردی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا مقابلہ انتخابی میدان میں نہیں کر سکتے تو ظلم اور بربریت پر اتر آئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون پاؤں تلے روند دیا گیا ہے، جمہوریت کو بے آبرو کر دیا گیا ہے۔