معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے:وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے۔

بلوچستان کابینہ کا وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پختون کو نہیں، دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل اسمبلی کے اجلاس میں یکسو اور متفق ہو کر دہشت گردی واقعات کی مذمت کی گئی۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد آسان ہدف ڈھونڈ کر حملے کرتے ہیں۔

بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔