راک اینڈ رول کی ملکہ ٹینا ٹرنر انتقال کرگئیں

راک اینڈ رول کی ملکہ ٹینا ٹرنر انتقال کرگئیں۔

گلوکارہ ٹینا ٹرنر کی عمر 83 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے بیمارتھیں، ان کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا جہاں وہ 80 ملین ڈالر مالیت کے گھر میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔

ٹینا ٹرنر گریمی ایوارڈ کیلئے 25بار نامزدکی گئی تھیں، انہیں 8 بار یہ ایوارڈ ملا اور 3 بار لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

گلوکارہ کا آخری کنسرٹ 2009 میں انگلینڈ میں ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے میوزک کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

ٹینا ٹرنر نے مک جیگر جیسی عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو ڈانس سکھایا تھا، مک جیگر نے ٹینا ٹرنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر معمولی پرفامر اور گلوکارہ تھیں۔

مک جیگر نے بتایا کہ جب وہ کمسن تھے تو ٹینا ٹرنر نے ان کی بے حد مدد کی تھی جو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ دنیا کے معروف فیشن ڈیزائنر جو جیو آمانی نے کہا کہ توانائی سے بھرپور ٹیناٹرنر کا میوزک سدا باقی رہےگا،انہیں فخر ہے کہ انہیں کئی بارٹینا ٹرنر کا لباس تیار کرنے کا موقع ملا۔