ملک بھر میں بعد از ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری سروے کا آج آخری دن ہے۔
اس حوالے سے ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ بعد از مردم شماری سروے کا آغاز 8 جولائی سے ہوا تھا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 31 جولائی تک مردم شماری کا ڈیٹا حکومت کو ارسال کر دیا جائے گا۔
سی سی آئی کی منظوری کے بعد مردم شماری کا ڈیٹا پبلک کر دیا جائے گا۔